مسلم لیگ ن ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، محمد رفیق

مسلم لیگ ن ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، محمد رفیق
 مسلم لیگ ن ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، محمد رفیق

  

سیالکوٹ (بیورورپورٹ )ایگزیکٹو ممبر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، ڈائریکٹر ایس آر آر سر جیکل و سابق ناظم یونین کونسل کوٹلی بہرام محمد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو پاکستان کی فلاخ و بہبود کی خاطر کام کر رہی ہے ۔گلی گلی ،نگر نگر میں مسلم لیگ ن کے چاہنے والے موجود ہیں جو مسلم لیگ ن کو ہی رہنما مانتے ہیں ۔میاں نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب سے مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالی ہے ملک مسلسل بہتری اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے ۔نوجوان طلباء کی تعلیم وتربیت کیلئے انڈوومنٹ ایجوکیشن فنڈز میں دوارب کا اضافہ اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کا کسان پیکج جیسی متعدد سکیمیں میاں برادران کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مسائل کا قلع قمع ہورہا ہے ۔عوام کے مسائل انکی پر حل کرنے کیلئے حکومت وقت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی انکی دہلیز پر فراہم کرنا ہماری حکومت کا مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخاب میں بھی ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ۔ اللہ کے فضل وکرم سے بلدیاتی الیکشن میں ضلع سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا مظبوط قلع ثابت ہوگا اور باشعور عوام میاں نواز شریف کے سپاہیوں کو کامیاب کروائینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر