جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ناگزیر ہے ،ملک عنایت

جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ناگزیر ہے ،ملک عنایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ناظم نیبر ہڈ کونسل گڑھی بنوریان ملک عنایت اللہ آفریدی جنرل کونسلر سید فیضان بنوری اور سماجی شخصیت ارشد سنی نے پاک فوج کے جوانمرد سپہ سالار راحیل شریف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آرمی چیف پاکستانی قوم کے لیے امید کی کرن ہیں جو نہ صرف ملک دشمن عناصر کی سرکوبی میں مصروف عمل ہیں بلکہ پاکستان کو لوٹنے والوں کے خلاف بھی جہاد میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے کہ آج چند کرپٹ اور ملک دشمن عناصر پاکستان کی بہادر سیکورٹی فورسز کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہیں کیوں کہ ان عناصر کو بخوبی علم ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کی شامت آ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ آج جنرل راحیل شریف کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں دھڑکن بن چکے ہیں اور عوام چاہتی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف جاری جنگ کو انجام تک پہنچانے تک اپنے عہدے پر فائز رہیں کیوں کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستای فوج کا مورال آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔