خیبر پختونخوا کے وائس چانسلر وں کی ڈاکٹر احسان سے اظہار یکجہتی

خیبر پختونخوا کے وائس چانسلر وں کی ڈاکٹر احسان سے اظہار یکجہتی

مردان (بیورورپورٹ) عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں خیبر پختونخوا یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کا اجلاس ہوا جس میں میں عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسا ن علی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔وائس چانسلروں نے انکی کاوشوں کو سرہا اور کہا کہ ڈاکٹر احسان علی کی انتھک کوششوں کی بدولت آج طلباء گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے اور عبد الولی خان یونیوسٹی کا شمار ملک کی صف اول یونیورسٹیوں میں ہو تا ہے۔ شرکاء نے وائس چانسلروں کے ساتھ روا رکھے گا روےئے پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ماہرتعلیم اور وائس چانسلروں کے عہدوں کے تقدس کویقینی بنایا جائے ۔مزید براں شرکاء نے یونیورسٹیوں کے بڑھتی ہوئی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پرہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے کردار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن کے منفی روےئے سے یونیورسٹیوں کے ترقی کاعمل جمود کا شکار ہے اوریونیورسٹیوں کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای ڈی کی جانب سے یونیورسٹیوں کو مسلسل بدعنوانی کا مرکز ظاہر کرنے کی وجہ سے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو شدید خطرات لاحق ہے اور اگر اسے نہیں روکا گیا تو اس سے ناقبل تلافی نقصانات وقوع پذیر ہونگے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹیوں کے مسائل کے حل کے لئے ایچ ای سی کے چےئرمین سے پاکستان کے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی ملاقات کی جائیگی ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر