جام صادق پل کی تکمیل کے لیے پھر نئی تاریخ دے دی گئی

جام صادق پل کی تکمیل کے لیے پھر نئی تاریخ دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر کے صنعتی علاقے میں واقع جام صادق پل کے تعمیر نو کی تکمیل کیلئے نئی تاریخ دے دی گئی ہے۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سات اکتوبر کو پل کا افتتاح کرنے کا اعلان کردیا مگر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تین روز بعد کی نئی تاریخ دے دی۔تاریخ پر تاریخ کا سلسلہ تو جاری ہے مگر ضلعی حکومت کی غیرسنجیدہ صورتحال عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔ پل کے مرمتی کام میں تاخیر سے شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔نو ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جام صادق پل اب تک عوام کیلئے نہ کھولا جاسکا۔وزیربلدیات ناصرحسین شاہ کی جانب سے نئی تاریخ تو دے دی جاتی ہے مگراس پر کوئی عملدرآمد نظر نہیں آتی۔ اس بار بھی پل کے افتتاح کی ایک نئی تاریخ دے دی گئی لیکن پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جام صادق پل کا 10اکتوبرکو افتتاح کیا جائے گا۔ تاریخوں میں تضاد پیدا ہوگیا۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے الگ الگ تاریخیں دے دیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کے اس پرکس حد تک عمل کیا جاتا ہے۔