ہارون آباد ۔والدین کا رشتہ سے انکار پر دلبرداشتہ عاشق اور محبوبہ نے خود کشی کرلی

ہارون آباد ۔والدین کا رشتہ سے انکار پر دلبرداشتہ عاشق اور محبوبہ نے خود کشی ...

 ہارون آباد(نامہ نگار)عشق میں گرفتارمحبوبہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی،موت کی خبر پا کر عاشق نے بھی موت کو گلے لگا لیا ۔مبینہ طور پر ہارون آباد کے ٹبہ نورپورہ کے نوجوان قاضی آفتاب کا بہاولنگر کی ثمرین سے محبت کا سلسلہ چل رہا تھا لڑکی کے والدین نے رشتہ سے انکار کر دیا قاضی آفتاب اور ثمرین نے ساتھ جینے مرنے کے وعدے کر رکھے تھے۔ رشتہ سے انکار کے بعد ثمرین نے زہریلی گولیاں کھا کر قاضی آفتاب کو فون کر دیا اورقاضی آفتاب نے بھی بہاولنگر پہنچ کر زہریلی گولیاں کھالیں ایک روز قبل ثمرین موت کے منہ میں چلی گئی اور اس سے اگلے روز قاضی آفتاب بھی دم توڑ گیا قاضی آفتاب کی میت کو بہاولنگر سے ہارون آبادلایا گیا جہاں مرکزی عید گاہ میں نمازجنازہ کے بعد اس کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر