ملاکنڈ میں چائلڈ سپورٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا
بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)پاکستان بیت المال نے ضلع ملاکنڈمیں چا ئلڈ سپورٹ پروگرام کا آغاز کر دیاہے ۔ بچوں کی تعلیمی امدادکے اس منصو بے کے پہلے مر حلے میں تحصیل بٹ خیلہ کی پانچ یو نین کو نسلیں ڈھیری جو لگرام ،پیر خیل ،طوطہ کان،تھانہ بانڈہ جات اور بٹ خیلہ لوئر شامل کی گئیں ہیں ان علاقوں کے رہائشی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ مستحق والدین کے بچوں کو ماہانہ 300سے600روپے تک ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔اہل بچوں کی رجسٹریشن5سے12اکتوبر2015ء تک کی جائے گی جن کیلئے متعلقہ یونین کو نسلوں کے مختلف سکولوں میں رجسٹریشن سنٹر قائم کر دئیے گئے ہیں۔