پنجاب میں ضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا لاہورمیں اجلاس طلب

پنجاب میں ضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا ...
پنجاب میں ضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا لاہورمیں اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس لاہور میں طلب کرلیاہے۔نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق اجلاس میںاین اے 122،144، پی پی 16 اور 147 کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے اس موقع پر ایک حکم نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی تنبیہہ کی گئی ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ امیدوار کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پی پی 16 اٹک میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -