اگر آپ یہ خبر بیٹھ کر پڑھ رہے ہیں تو فوراًکھڑے ہوجائیں ،دیر تک بیٹھنا انتہائی نقصان دہ
لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ بہت دیر تک بیٹھ کر کام کرنے کے عادی ہیں تو فوراًسے پہلے اس عادت کو ترک کردیں کیونکہ تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنے اور چہل قدمی نہ کرنے سے خون کی شریانیں بند ہوجاتی ہیں۔
یونیورسٹی آف میسوری سکول آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق زیادہ دیر تک بیٹھنے سے شریانیں بند ہونے لگتی ہیں جس سے ہمارے جسم کے مختلف اعضاءکوخون کی روانی متاثر ہونے لگتی ہے، یہ عمل نہ صرف اعضاءبلکہ دل کے لئے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر آپ کے کام کی نوعیت مسلسل بیٹھنے کی تو کام کے دوران 10منٹ کی چہل قدمی ضرور کریں۔
مزیدپڑھیں:مردانہ طاقت کی گولی کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا، جدید تحقیق میں انکشاف
ایک تازہ ترین تحقیق جو کہ یونیورسٹی آف لیڈز اور یونیورسٹی کالج لندن نے کی ہے میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرتے ہیں ان کی جلدی موت کے امکانات ان لوگوں سے زیادہ ہوتے ہیں جو کام کے دوران چلتے پھرتے بھی ہیں لہذا تحقیق کاروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کام کے دوران ضرور تھوڑا سا چلنا پھرنا چاہیے تاکہ دل کی شریانیں اور دیگر اعضاءٹھیک کام کرسکیں اور انہیں خون کی روانی بحال رہے۔