اگلا ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟ آفریدی نے مفید مشورہ دے دیا

اگلا ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟ آفریدی نے مفید مشورہ دے دیا
اگلا ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟ آفریدی نے مفید مشورہ دے دیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فی الحال مصباح کی ٹیم کو ضرورت ہے ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتا، انہوں نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی بہت اچھے طریقے سے ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں اگر مصباح ریٹائر ہوں تو ٹیسٹ کا کپتان بھی اظہرعلی کو بنادیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی وکٹ مشکل تھی جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو مشکل ہوئی۔زمبابوے کیخلاف آج کا ون ڈے اہم ہے،پاکستانی کھلاڑی اچھاپرفارم کررہے ہیں،آج کے میچ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے سرفراز احمد کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمداچھا بیٹسمین ہے جو کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے بعد مینز کی ٹیم بھی بہت جلد پاکستان آئے گی،آسٹریلیا نے بنگلہ دیش جانے سے منع کیوں کیا اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ پلان پر کام کررہاہوں،برصغیر میں کھیلنے سے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی ۔

مزید : کھیل