نیب سے پلی بارگیننگ پرپی پی رہنما قاسم ضیا کا نام فراڈ کیس سے خارج

نیب سے پلی بارگیننگ پرپی پی رہنما قاسم ضیا کا نام فراڈ کیس سے خارج
نیب سے پلی بارگیننگ پرپی پی رہنما قاسم ضیا کا نام فراڈ کیس سے خارج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے سٹاک ایکسچینج فراڈ کیس سے پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیا کا نام خارج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قاسم ضیا لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد پہلی دفعہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ سماعت کے دوران قاسم ضیا نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ نیب سے پلی بارگیننگ ہوچکی ہے جس کے تحت 80 لاکھ روپے اداکردیے ہیں جبکہ باقی کے 1 کروڑ 22 لاکھ روپے بھی مقررہ مدت میں اداکردیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے پلی بارگیننگ پر ہی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی تھی رقم کی ادائیگی کے بعد کیس میں نام رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ احتساب عدالت نے قاسم ضیا کا بیان اور فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد قاسم ضیا کا نام فراڈ کیس سے خارج کردیا ہے۔

مزید : لاہور /Headlines