سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن،7 اشتہاریوں سمیت 31 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن،7 اشتہاریوں سمیت 31 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن،7 اشتہاریوں سمیت 31 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

  

میانوالی/ ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک)میانوالی موچھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 16 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔ ڈی پی او میانوالی سرفراز خان ورک کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہواہے جس کے بعد ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف ہنگومیں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 7 اشتہاریوں سمیت ، 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ جس میں کلاشنکوف، پستول، رائفل ودیگر شامل ہیں برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : میانوالی