گھریلو صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی وصولی میں ایک سال کی توسیع

گھریلو صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی وصولی میں ایک سال کی توسیع
گھریلو صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی وصولی میں ایک سال کی توسیع

  

اسلام آباد (صباح نیوز) وزارت پانی وبجلی نے گھریلو صارفین سے 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج میں ایک سال کی توسیع کے بارے میں نیپرا کو خط کے ذریعہ آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا اس کو اپنے حسابات میں شامل کرے ،ملک بھر کے گھریلو صارفین اپنے بجلی کے بلوں میں 10 پیسے فی یونٹ کے حساب سے نیلم جہلم سرچارج ادا کرتے ہیں اور اس سرچارج سے حاصل ہونے والی رقم 969 میگا واٹ کے زیر تعمیر منصوبہ پر خرچ ہو رہی ہے وزارت پانی وبجلی کی طرف سے نیپرا کو بتایا گیا ہے کہ نیلم جہلم سرچارج 2008ءمیں لگا تھا اور یہ 31 دسمبر 2015ءتک قابل عمل تھا۔

مزید : اسلام آباد