بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے اہل خانہ یونس خان کے پرستار
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کا بہت بڑا فین کلب ہے۔ حیران کن طور پر سلمان خان کے والد سلیم خان، بھائی ارباز خان اور اہل خانہ پاکستانی کرکٹر یونس خان کے پرستار ہیں۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ 2005ءکے دورہ بھارت میں پاکستانی ٹیم ایک دن کے لئے ممبئی کے ہوٹل میں قیام پذیر تھی کہ مجھے ہوٹل کے استقبالیہ سے فون آیا کہ ارباز خان آپ سے ملنے آئے ہوئے ہیں۔ میں نے پوچھا کون ارباز خان، انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے ہیرو، یہ سنتے ہی میں حیران ہوگیا اور جس حلیے میں تھا اسی طرح نیچے پہنچا۔ انہوں نے کہا میرے ساتھ چلیں ہمارا گھر قریب ہی ہے۔ میرا خاندان آپ سے ملنا چاہتا ہے۔ میں ان کے ساتھ گھر گیا جہاں ان کے والد سلیم خان سے میری ملاقات ہوئی۔