مصروف شاہراہ پر 237 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹرسائیکل چلانیوالا شخص گرفتار

مصروف شاہراہ پر 237 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹرسائیکل چلانیوالا شخص ...
مصروف شاہراہ پر 237 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹرسائیکل چلانیوالا شخص گرفتار

  

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں مصروف شاہراہ پر 237 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹرسائیکل چلانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بیجنگ کے رنگ روڈ پر 22 اگست کو ایک شخص جس کا نام پینگ بتایا گیا ہے ، موٹرسائیکل کو 237 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلارہا تھا۔ اس کے کارنامے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مشہور ہوگئی تھی جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور 30 سالہ پینگ کو جنوبی صوبے سے گرفتار کرلیا۔ انہیں خطرناک رائیڈنگ کرکے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی