ملازمہ پر تشدد کا الزام ،بنگلہ دیشی باولر شہادت حسین کو جیل بھیج دیاگیا

ملازمہ پر تشدد کا الزام ،بنگلہ دیشی باولر شہادت حسین کو جیل بھیج دیاگیا
ملازمہ پر تشدد کا الزام ،بنگلہ دیشی باولر شہادت حسین کو جیل بھیج دیاگیا

  

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے باولر شہادت حسین کو گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں جیل بھیج دیا گیاہے جبکہ ان کی اہلیہ بھی پولیس کی حراست میں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملازمہ تشدد کیس میں شہادت حسین کافی عرصہ روپوش رہے جس کے بعد آج وہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے شہادت حسین کو جیل بھیج دیاہے جبکہ ان کی اہلیہ بھی پولیس کی حراست میں ہے ۔

واضح رہے کہ شہادت حسین کی بیوی کو خادمہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جس نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ کرکٹر شہادت حسین کے گھر کام کرتی تھی، کرکٹر اور ان کی اہلیہ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق خادمہ کی آنکھوں اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں