گوتم گمبھیر کے حوالے سے شاہد آفریدی کا دلچسپ ٹوئٹ

گوتم گمبھیر کے حوالے سے شاہد آفریدی کا دلچسپ ٹوئٹ
گوتم گمبھیر کے حوالے سے شاہد آفریدی کا دلچسپ ٹوئٹ

  

کراچی (ویب ڈیسک) بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر کاحوالے سے شاہد آفریدی کی جانب سے ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحر ک ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ کھل کر اظہار خیال کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک کرکٹ مداح کی جانب سے جب آفریدی سے سوال کیا گیا کہ وہ بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر کو کیساکر کٹر سمجھتے ہیں تو اس پر آفریدی نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کیونکہ وہ کسی گوتم گمبھیر کو نہیں جانتے ۔ شاہد آفریدی کے اس جواب نے ایک جانب کرکٹ کے کئی مداحوں کو خوب محظوظ کیا تو دوسری جانب کئی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا یا کہ وہ کیسے معروف بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر کو نہیں جانتے ۔

مزید : کھیل