سعودی شاپنگ مال میں زخمی شخص کی زندگی بچانے والی نرس کیلئے 50ہزارسعودی ریال انعام

سعودی شاپنگ مال میں زخمی شخص کی زندگی بچانے والی نرس کیلئے 50ہزارسعودی ریال ...
سعودی شاپنگ مال میں زخمی شخص کی زندگی بچانے والی نرس کیلئے 50ہزارسعودی ریال انعام

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے شخص کی جان بچانے والی مقامی نرس کو ایک سعودی تاجر نے پچا س ہزار سعودی ریال بطور انعام دے دیے ہیں ۔

رقم دینے والے سعد بن محمد نے کہاہے کہ دارلحکومت ریاض میں جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوالے شخص کی زندگی بچانے کی خبروں کے بعد اس نے نرس عریج القحطانی کوکوشش کرنے پر تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ۔ مقامی اخبار ’سدا‘ کے مطابق ان کاکہناتھاکہ یہ رقم کم ہے لیکن یہ انسانی اور ہیروکی طرح کی اس خاتون کی کاوشوں کے صلے میں ایک ٹوکن گفٹ ہے ۔

یادرہے کہ القحطانی اس وقت مال میں شاپنگ کررہی تھیں جب دوقبائل کے افراد میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، اس نے زخمی شخص کو تب تک زندہ رکھنے کی کوشش کی جب تک کہ ایمبولینس پہنچ گئی اور اسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : بین الاقوامی