سعودی عرب میں موجود بانجھ خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش

سعودی عرب میں موجود بانجھ خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش
سعودی عرب میں موجود بانجھ خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اولاد شادی شدہ جوڑوں کی بڑی خواہشات میں سے ایک ہوتی ہے لیکن بعض اوقات اولاد کی نعمت سے جوڑے محروم رہتے ہیں اور ایسا ہی ایک بانجھ خاتون کیساتھ ہوالیکن جب خدانے رحمت کی تو بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں تین لڑکیاں اور دولڑکے شامل ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق بانجھ پن کے علاج کے بعد سعودی عرب میں موجود شامی پناہ گزین خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم ایک دن بعد ہی ان میں سے ایک انتقال کرگیا۔ خاتون (نا م ظاہر نہیں کیاگیا) ذیابیطس کی بھی مریضہ ہیں اور ریاض کے امام عبدالرحمان الفیصل ہسپتال میں 30منٹ تک جاری رہنے والے آپریشن کے نتیجے میں ان کے ہاں بچوں کی ولادت ہوئی ہے ۔

اخبار’سبق‘ کے مطابق گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر فیضہ المتاری نے بتایاکہ ایک لڑکاپھیپھڑے کی نکسیر کی وجہ سے پیدائش کے 22گھنٹے بعد انتقال کرگیا تاہم دیگر بچے اور ان کی ماں کی روبصحت ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس