مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ کیلئے گائے کے گوشت کی فروخت پر عائد پابندی ختم

مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ کیلئے گائے کے گوشت کی فروخت پر عائد پابندی ختم
مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ کیلئے گائے کے گوشت کی فروخت پر عائد پابندی ختم

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے ریاست میں گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی معطل کردی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے پابندی 2ماہ کیلئے معطل کی گئی ہے۔ یادرہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی جس پر مسلمانوں میں شدید غم وغصہ تھا اور احتجاج کا سلسلہ بھی جاری تھا، آج بھی مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی طرف سے گائے کے گوشت پر پابندی کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی