پاکستان سٹیل کی خریداری، سندھ حکومت کا حق پہلے ہے:مراد علی شاہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نجکاری کے دوران پاکستان سٹیل پر پہلاحق سندھ حکومت کا ہے ،سندھ حکومت نے سٹیل مل کیلئے وفاق کو زمین دی تھی،پاکستان سٹیل کی زمین سندھ حکومت کی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ وزارت پانی وبجلی لوگوں کو بجلی مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے،صارفین کو زیادہ بل بھیجے جارہے ہیں کے الیکٹرک اور وزارت پانی وبجلی ہوش کے ناخن لیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آئین کے آرٹیکل 158 پر عمل درآمد کی بات کی تھی جس میں لکھاہے کہ جس صوبے میں گیس پیداہوتی ہواسی صوبے کوترجیحی بنیادوں پر گیس بھی فراہم کی جائے گی،اگر اس پر غداری کامقدمہ بنتا ہے تو مجھ پر مقدمہ بنایا جائے ۔ کوشش کریں گے کہ سندھ سے گیس قانونی طریقے سے جائے،ہماری پالیسی سے لوگوں کو فائدہ ہوگا،کوشش ہے کہ رائلٹی صوبے وصول کریں۔