ایم ایس ایف نے ہسپتال حملے کی تحقیقات آزاد ذرائع سے کرانے کا مطالبہ کردیا

ایم ایس ایف نے ہسپتال حملے کی تحقیقات آزاد ذرائع سے کرانے کا مطالبہ کردیا
ایم ایس ایف نے ہسپتال حملے کی تحقیقات آزاد ذرائع سے کرانے کا مطالبہ کردیا

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شہر قندوز پر طالبان کے قبضے کے بعد ایم ایس ایف کے زیرِ اہتمام چلنے والے ہسپتال پر اتحادی افواج کی بمباری پر ایم ایس ایف کا موقف سامنے آگیاہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق ایم ایس ایف حکام کاکہناہے کہ افغان حکومت کا بیان جنگی جرائم کااعتراف ہے، حملے کافیصلہ افغان اور امریکی حکومت نے مل کر کیا۔ایم ایس ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال حملے کی تحقیقات امریکی یا اتحادی ممالک کی کمیٹیوں کی بجائے آزاد ذرائع سے کرائی جائیں۔

واضح رہے کہ حملہ ہسپتال میں موجود طالبان مجاہدین کی موجودگی پرکیا گیاتھا جس میں ایم ایس ایف ہسپتال کے سٹاف ممبرزاور مریضوں سمیت22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے حملے کو ناقابلِ معافی جرم قرار دیا تھاجبکہ امریکی صدر اوبامہ نے حملے پر افسوس کا اظہارکیاتھااور کہاتھا کہ امریکی وزارتِ دفاع حملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی