ممتاز قادری کے حق میں مظاہرہ کرنے والے سنی تحریک کے 95 کارکن گرفتار

ممتاز قادری کے حق میں مظاہرہ کرنے والے سنی تحریک کے 95 کارکن گرفتار
ممتاز قادری کے حق میں مظاہرہ کرنے والے سنی تحریک کے 95 کارکن گرفتار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے ممتاز قادری کے حق میں احتجاج کرنے والے سنی تحریک کے 95 کارکنوں کو گرفتار کرلیاہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سنی تحریک نے ریڈزون میں ممتاز قادری کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو سپریم کورٹ ، تھانہ آبپارہ اورتھانہ سیکرٹریٹ کی حدود سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کو تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہناہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذہے اور احتجاج نہیں کیا جاسکتا، خلاف ورزی کرنے پر سنی تحریک کے کارکن گرفتار کیے۔

دوسری طرف ممتاز قادری کی سلمان تاثیر قتل کیس میں ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ نے کل تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔

مزید : اسلام آباد