عمران خان کی آج 63ویں سالگرہ ،اہلیہ ریحام مبارکباد دینے میں بازی لے گئیں

عمران خان کی آج 63ویں سالگرہ ،اہلیہ ریحام مبارکباد دینے میں بازی لے گئیں
عمران خان کی آج 63ویں سالگرہ ،اہلیہ ریحام مبارکباد دینے میں بازی لے گئیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج 63برس کے ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کوسالگرہ کی پہلی مبارکباد ان کی اہلیہ ریحام خان کی جانب سے دی گئی ۔ریحام خان نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ آ پ کی 63ویں سالگرہ پر میری تمام دعائیں اور نیک خواہشات آ پ کے ساتھ ہیں ۔اللہ سے دعا ہے کہ خان صاحب کو خوشیوں سے بھری اورلمبی صحت مند زندگی ملے ۔

یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق لیجنڈ کرکٹر عمران خان کی تاریخ ِ پیدائش 25نومبر 1952 ہوئے تاہم پانچ اکتوبر کو سالگرہ منانے کی وجہ کوئی جانتا ہے تو وہ ریحام خان ہیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں