جنرل راحیل شریف سے ملائیشیا کے فوجی سربراہ کی ملاقات ،آپریشن ضر ب عضب پر خراج عقیدت

جنرل راحیل شریف سے ملائیشیا کے فوجی سربراہ کی ملاقات ،آپریشن ضر ب عضب پر خراج ...
جنرل راحیل شریف سے ملائیشیا کے فوجی سربراہ کی ملاقات ،آپریشن ضر ب عضب پر خراج عقیدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملائیشیا کی فوج کے سربراہ جنرل تان سری داتو نے ملاقات کی اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل تان سری داتو نے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تربیت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملائیشیا کے آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ ملائیشیا کی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

مزید :

قومی -