پی آئی اے کی جانب سے کمیٹی کی تجویز پالپا نے مسترد کردی :شجاعت عظیم

پی آئی اے کی جانب سے کمیٹی کی تجویز پالپا نے مسترد کردی :شجاعت عظیم
پی آئی اے کی جانب سے کمیٹی کی تجویز پالپا نے مسترد کردی :شجاعت عظیم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ پالپا نے پی آئی اے کی جانب سے کمیٹی بنانے کی تجویزکو مسترد کردیا ہے اس کے باوجود حکومت کی خواہش ہے کہ پالپا اور پی آئی اے کے درمیان معاملہ مذاکرات سے حل ہو جائے۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت عظیم نے کہا کہ ڈائریکٹر آف فلائنگ کو ہٹانے پر کسی کی ڈکٹیشن نہیں لی جائے گی ۔اگر پالپا مذاکرات کے لیے رضامند نہیں ہے تو حکومت کے پاس آپشنز موجود ہیں اس لیے کسی سے بلیک میل نہیں ہو نگے ۔

مزید : قومی