دنیا کا سب سے مہنگا لیپ ٹاپ کتنے کا ہے؟ جان کر آپ ہوش کھو بیٹھیں گے

دنیا کا سب سے مہنگا لیپ ٹاپ کتنے کا ہے؟ جان کر آپ ہوش کھو بیٹھیں گے
دنیا کا سب سے مہنگا لیپ ٹاپ کتنے کا ہے؟ جان کر آپ ہوش کھو بیٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) ایک اوسط لیپ ٹاپ کی قیمت چند ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہوتی مگر برطانیہ کی ایک کمپنی نے ایک ایسا لیپ ٹاپ بھی متعارف کروایا کہ جس کی قیمت چند ہزار یا چند لاکھ نہیں، بلکہ کچھ کروڑ روپے تھی۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
یہ حیرت انگیز لیپ ٹاپ کمپنی Luvagito نے 2007 میں متعارف کروایا اور اس کی قیمت ایک ملین ڈالر (تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے) تھی۔ اگرچہ اس لیپ ٹاپ کی دیگر خصوصیات تو کسی بھی اور لیپ ٹاپ سے بہت زیادہ مختلف نہ تھیں، البتہ اس میں قیمتی ہیروں کا استعمال ایک ایسی خوبی تھی جو کسی اور لیپ ٹاپ میں نہیں دیکھی گئی۔

کمپنی کے سی ای او روحان سن کلیر کا اپنی منفرد پیش کش کے بارے میں کہنا تھا کہ انہوں نے محض اسے مہنگا بنانے کیلئے اس پر ہیرے نہیں تھوپ دئیے تھے، بلکہ ان ہیروں کو لیپ ٹاپ میں انتہائی ذہانت اور خوبصورتی سے جڑا گیا تھا۔ مثال کے طور پر مہنگا ترین ہیرا پاور بٹن کے طور پر استعمال کیا گیا تھا اور یہ صارف کی شناخت کا کام بھی کرتا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ دنیا کا مہنگا ترین لیپ ٹاپ کتنا مقبول رہا اور کتنے افراد نے اسے خریدنے کی ہمت کی۔

چھینک مارنے کے بعد ہم ’الحمدللہ‘کیوں کہتے ہیں؟سائنس نے بھی حقیقت کو تسلیم کرلیا