چین نے حیرت انگیز طیارہ ایجاد کر لیا، تجربہ کامیاب، بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

چین نے حیرت انگیز طیارہ ایجاد کر لیا، تجربہ کامیاب، بھارت کی نیندیں اڑ گئیں
چین نے حیرت انگیز طیارہ ایجاد کر لیا، تجربہ کامیاب، بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں چین کے جدید ترین ہائپرسونک (آواز کی رفتار سے 5گنا تیز رفتار)جنگی طیارہ بنانے کی خبریں آ رہی تھیں جس سے امریکہ سمیت دنیا کے تمام بڑے ممالک کا سکون غارت ہو گیا تھا لیکن اب جو خبر آئی ہے اس کے بعد تو ان کی نیندیں حرام ہو جائیں گی۔ خبر یہ ہے کہ چین نے اس ہائپرسونک طیارہ نہ صرف بنا لیا ہے بلکہ اس کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے۔چینی نیوز ویب سائٹ mil.huanqiu.comکی رپورٹ کے مطابق چین نے اعلیٰ ترین خفیہ ایئرکرافٹ کاچائنیز ٹیسٹ فلائٹ بیس پر تجربہ کیا۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ خاصا مشکل تھا کیونکہ یہ طیارہ اپنی نوعیت کا منفرد طیارہ ہے اور اس کی رفتار بھی انتہائی تیز ہے۔ اس کو اڑانے کا طریقہ¿ کار بھی دیگر طیاروں سے بالکل مختلف ہے۔ٹیسٹ فلائٹ ٹیم کے پروفیشنلز میں وہی لوگ شامل تھے جو اس طیارے کی تیاری میں مختلف منصوبوں کے انچارج رہے۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کے چند گھنٹے بعد فلائٹ کا ٹاسک مکمل ہو گیا تھا۔ اس ہائپرسونک طیارے کا رنگ سیاہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -