ایان علی کو یونیورسٹی مدعو کرنے والے طالب علم کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا

ایان علی کو یونیورسٹی مدعو کرنے والے طالب علم کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا
ایان علی کو یونیورسٹی مدعو کرنے والے طالب علم کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی یونیورسٹی نے ’ادارے کی شہرت اور وقار کو نقصان‘ پہنچانے پر شعبہ تعلقات عامہ کے ایک طالب علم کا داخلہ منسوخ کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر معظم علی خان نے داخلہ کی منسوخی کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آریب خان کو منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والی ماڈل آیان علی کو یونیورسٹی مدعو کرنے پر نکالا گیا۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

یونیورسٹی کے ترجمان فاروق نے بتایا کہ انتظامیہ نے پہلے آریب کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا لیکن تسلی بخش جواب نہ دینے پر ان کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق انہی الزامات کے تحت سابق طالب علم عبداللہ رضوان شیخ پر یونیورسٹی کی حدود میں داخل ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے اور یہ دونوں طالب علم کراچی یونیورسٹی کے کسی شعبہ میں آئندہ داخلہ لینے کے مجاز نہیں ہو ں گے۔

مزید : کراچی