دنیا میں سب سے تیز انٹرنیٹ کہاں چلتا ہے؟ نئی فہرست جاری

دنیا میں سب سے تیز انٹرنیٹ کہاں چلتا ہے؟ نئی فہرست جاری
دنیا میں سب سے تیز انٹرنیٹ کہاں چلتا ہے؟ نئی فہرست جاری

  

نیویارک (نیوز ڈیسک)ہم سب ہی کبھی نہ کبھی اپنے انٹرنیٹ کی رفتار سے برہم ہو جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ کوئی ایسا ملک بھی ہے کہ جہاں انٹرنیٹ کی سپیڈ بے پناہ ہے اور اس کی فراہمی ہمہ وقت بلا تعطل جاری رہتی ہے۔ تو جناب ایسے کئی ممالک ہیں لیکن ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بہترین اور تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی میں جنوبی کوریا ساری دنیا پر سبقت لے گیا ہے۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

تیز ترین انٹرنیٹ کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ملک جنوبی کوریا میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 253Mbps ہے، جو کہ عالمی اوسط سے چھ گنا زیادہ ہے ، جبکہ امریکا کے انٹرنیٹ کی نسبت دو گنا زیادہ ہے۔ اس ملک میں انٹرنیٹ کا خرچ 20 ڈالر (تقریباً 2ہزار پاکستانی روپے) فی Gbps ہے۔

یہاں کے صارفین کے لئے بس ایک ہی مسئلہ ہے کہ حکومت جس ویب سائٹ کو پسند نہ کرے اسے بندکر دیتی ہے۔

تیز رفتار انٹرنیٹ کی فہرست میں دوسرا نمبر ہانگ کانگ کا ہے، تیسرے نمبر پر جاپان جبکہ چوتھے پر سوئٹزرلینڈ ہے۔

کوے اپنے مرنے والوں کے جنازے میں شرکت کرتے ہیں، ماہرین کا حیرت انگیز انکشاف

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی