پاکستان نے ٹی ٹوینٹی کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ کر دیا

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ ...
پاکستان نے ٹی ٹوینٹی کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو136رنز کے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیزکی پوری کی پوری ٹیم 309کے ہدف کے تعاقب میں 44اوورز میں172رنز بنا کر پولین لوٹ گئے جس میں رام دین 37رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ برتھ ویٹ 32رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ،کالی آندھی کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی نصف سینچری بنانے میں کامیا ب نہیں ہوا۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین ،  وہاب ریاض نے2 جبکہعماد وسیم ،سہیل خان اورشعیب ملک  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرررہ پچاس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بنائے جس میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچریاں بنائی ،بابر اعظم 117رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ اظہر علی101رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور شرجیل خان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ،قومی ٹیم کے کپتان نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری سکور کی اور 101 رنز بنانے کے بعد ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ شرجیل خان صرف 38 رنز ہی بنانے میں کامیا ب ہوئے اور بین کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ان کے بعد آنے والے کھلاڑی شعیب ملک کچھ خاص کارکردگی کا مظاہر کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 5 رنز پر ہی نارائن کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ بابر اعظم نے بھی ماہرانہ انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے117رنز بنائے اور پولارڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ سرفراز 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
ویسٹ انڈیز نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز بہت جارحانہ کیا لیکن پہلے بلے باز ای لیوس 22 رنز بنانے کے بعد سہیل خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔دوسرے بلے باز کے سی براتھ ویت 32رنز بنانے کے بعد شعیب ملک کی گیند پرایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہو گئے۔سرفراز احمد نے وہاب ریاض کی گیندپر شاندار کیچ پکڑتے ہوئے براوو کو ا?و¿ٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ایم این سیمیولز بھی نہ چل سکے اور صرف 13 رنز بنا کر رن آ وٹ ہو گئے۔بلے باز پولرڈ بھی اپنی کارکردگی دکھائے بغیر 11 رنز بنانے کے بعدمحمد نواز کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -