کینسرسے بچاؤکیسے ممکن؟

کینسرسے بچاؤکیسے ممکن؟
 کینسرسے بچاؤکیسے ممکن؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیگرامراض کی طرح کینسرکے معاملے میں بھی بچاؤعلاج سے بہترہے،لہٰذااگرعلامات پرتوجہ دی جائے اورشروع میں فعال ہوا جائے تو کینسر کا علاج آسان ہو سکتا ہے۔ ذیل میں ان علامتوں کودیا جا رہا ہے، جن پر توجہ دینے سے بعد میں ہونے والے خطرات سے بچا جا سکتا ہے: جلدمیں تبدیلی: جلدمیں کوئی نیا نشان یا اس کی ساخت یا رنگ میں تبدیلی جلدکے کینسرکی علامت ہو سکتی ہے، اگر ایسا ہو تو ڈاکٹر کے پاس جا کر جلد کو چیک کروائیں جو کینسر ہونے یانہ ہونے کا تعین کر سکے گا۔

ہر وقت کھانسی: اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں تو اس بات کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کہ مسلسل کھانسی کینسرکی علامت ہوسکتی ہے، اکثر یہ دمہ ، معدے میں تیزابیت یاکسی انفیکشن کانتیجہ ہو سکتی ہے، تاہم اگریہ چند دنوں میں ختم نہیں ہوتی یا کھانسی کے ساتھ خون آنے لگتاہے۔

خصوصاً اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ پیٹ پھولنا: اگر پیٹ پھول جاتا ہے یا گیس کی شکایت ہے تویہ غذا یاتناؤ کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے، تاہم اگراس میں بہتری نہیں آتی یاآپ کوتھکاوٹ ،وزن میں کمی یاکمردردکی شکایت بھی لاحق ہو جائے تو اس کا معائنہ کرانا چاہئے، خصوصاً خواتین کو۔


پیشاب کے دوران مسائل: عمر بڑھنے کے ساتھ بیشترمردوں کو پیشاب کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جیسے بہت زیادہ واش روم کے چکر لگانا، کپڑوں میں نکل جانا یا دیگر، عام طورپریہ مثانے کی خرابی ہوتی ہے ،مگریہ مثانے کا کینسربھی ہوسکتاہے جوکہ ڈاکٹر ہی ٹیسٹ کے بعد بتا سکتا ہے۔ منہ میں چھالے یا درد: منہ میں چھالے اگر ٹھیک ہو جائیں تو پریشانی کی بات نہیں اورنہ ہی دانت کا درد قابل فکر ہوتا ہے، مگرجب یہ چھالے ٹھیک نہ ہویا درد جم کر رہ جائے، مسوڑوں یا زبان پر سفیدیا سرخ نشان بن جائیں یا جبڑوں کے قریب سو جن یابے حسی محسوس ہو تویہ منہ کے کینسر کی علامت ہوں سکتی ہیں۔ خاص طور پر جو مرد سگریٹ نوشی یا تمباکو استعمال کرتے ہیں۔ ان میں اس کینسرکاخطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

ان علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہئے۔ معدے میں درد یا متلی: اگر آپ کے معدے میں مسلسل درد رہتا ہے یا ہر وقت متلی کا احساس ہوتا ہے تویہ غذائی نالی کے کینسر کی علامت ہو سکتی ہے، مگرخون یا لبلبے کے کینسرکی صورت میں بھی یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں۔چیزیں نگلنے میں مشکل: نزلہ زکام ، معدے میں تیزابیت یا ادویات کے استعمال کے نتیجے میں چیزیں نگلنا مشکل ہو جاتا ہے، مگر صورت حال وقت کے ساتھ یا ادویات کے استعمال سے بہتر نہیں ہوتی تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔ چیزیں نگلنے میں مشکل گلے کے کینسرکی علامت ہو سکتی ہے یا یہ منہ اور معدے کے درمیان نالی کا سرطان بھی ہو سکتا ہے۔


اکثر بخار یا انفکشن کا شکار رہنا: اگرآپ صحت مند ہیں مگرپھربھی اکثر بخار رہتا ہے تو یہ خون کے کینسر کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں، اس کینسر کی ابتدا میں جسم میں خون کے سفید خلیات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم کی انفکشن کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ جسمانی وزن میں کمی:ہر کوئی جسمانی وزن میں کمی کا خواہش مندہوتاہے، جس کے لئے غذا یا ورزش کو ترجیح دی جاتی ہے،مگر جب ایسا بغیرکسی کوشش اوروجہ کے ہونے لگے۔

خاص طور پر اگر 10 پونڈ وزن کم ہوجائے تویہ عام بات نہیں، ایسے امکانات ہیں کہ یہ لبلبے ،معدے یا پھیپھڑے کے کینسر کی پہلی علامت ہو سکتی ہے۔ مسلسل تھکاوٹ: ہرایک کو جسمانی توانائی میں کمی کا کبھی نہ کبھی سامنا ہوتا ہے، تاہم اگرایسا ایک ماہ تک روزانہ ہو، سانس گھٹنے لگے جوپہلے کبھی نہ ہو تویہ خطرے کی گھنٹی ہو سکتا ہے، خون کا کینسر ہر وقت تھکاوٹ کاباعث بن سکتاہے، اکثر کینسر نہیں بھی ہوتا، مگر ڈاکٹر سے معائنہ کروا لیناچاہئے، کیونکہ کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ بہت زیادہ خارش: اگرآپ کے جسم میں ہروقت خارش کے نتیجے میں دانے ابھرتے رہتے ہیں۔

خاص طور پر ان جگہوں پرجہاں عام طور پر نہیں ہوتے، جیسے ہاتھ یا انگلیاں وغیرہ تو ڈاکٹر سے رجوع کریں، عام طور پر یہ علامت بھی خون کے کینسر کا خطرہ ظاہرکرتی ہے۔

مزید :

کالم -