’میری حاملہ دوست میرے فلیٹ پر آئی، بات کرتے کرتے اس نے پانی کا گلاس مانگا، میں واپس آئی تو وہ غائب تھی، ڈھونڈتے ڈھونڈتے کھڑکی سے باہر دیکھا تو پیروں تلے زمین ہی نکل گئی کیونکہ۔۔۔‘ شارجہ میں مقیم خاتون کے ساتھ ایسا واقعہ کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا

’میری حاملہ دوست میرے فلیٹ پر آئی، بات کرتے کرتے اس نے پانی کا گلاس مانگا، ...
’میری حاملہ دوست میرے فلیٹ پر آئی، بات کرتے کرتے اس نے پانی کا گلاس مانگا، میں واپس آئی تو وہ غائب تھی، ڈھونڈتے ڈھونڈتے کھڑکی سے باہر دیکھا تو پیروں تلے زمین ہی نکل گئی کیونکہ۔۔۔‘ شارجہ میں مقیم خاتون کے ساتھ ایسا واقعہ کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا

  

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پیر کی صبح شارجہ میں مقیم ایک حاملہ بھارتی خاتون اپنی سہیلی سے ملنے گئی لیکن پھر کچھ دیر بعد ہی سہیلی کو پانی لینے کے لئے بھیجا اور خود ساتویں منزل کی کھڑکی سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ بھارتی خاتون نے المجاز کے علاقے میں ایک بلند رہائشی عمارت سے کود کر خود کشی کی۔

کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کے مکینوں کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والی خاتون پانچ سالہ بیٹی کی ماں تھی جبکہ وہ تین ماہ کی حاملہ بھی تھی۔ وہ اس عمارت کے تیسرے فلور پر مقیم تھی لیکن خود کشی کے روز وہ ساتویں فلور پر اپنی سہیلی سے ملنے اس کے فلیٹ میں گئی تھی۔

مرنے والی خاتون کی سہیلی نے بتایا کہ ’’صبح کے وقت وہ میرے پاس آئی اور بات چیت کرتی رہی۔ پھر اس نے پانی کا گلاس مانگا اور جب میں پانی لے کر باورچی خانے سے واپس آئی تو وہ غائب تھی۔ میں نے ادھر اُدھر دیکھ بھال کی لیکن جب کھڑکی سے باہر دیکھا تو نیچے لوگ جمع تھے۔ اس نے میرے فلیٹ کی کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگادی تھی۔‘‘

جب تک ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں جاچکی تھی۔ پولیس نے متعدد افرادکو تحویل میں لے کر تفتیش کی، جن میں مرنے والی خاتون کے اہلخانہ بھی شامل تھے، لیکن تفتیش کے مطابق یہ خود کشی کا واقعہ تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -