اداکارہ فائزہ حسن کی مستقل لندن واپسی

اداکارہ فائزہ حسن کی مستقل لندن واپسی
اداکارہ فائزہ حسن کی مستقل لندن واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ فائزہ حسن لندن واپس چلی گئی ہیں جہاں وہ مستقل قیام کریں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فائزہ حسن نے یہ فیصلہ اپنی فیملی کے مشورے سے کیا ہے۔ماضی میں فائزہ حسن بہت سے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں لیکن کافی عرصے سے وہ کام نہیں کررہی تھیں البتہ عید پر ریلیز ہونے والی فلم’لوڈ ویڈنگ‘ میں انہوں نے’ بے بی باجی‘ کا کردار نہایت شاندار اندازسے پرفارم کیا جس کے بعدبہت سے لوگ انہیں اپنی فلموں اور ڈراموں میں کاسٹ کرنے کے لئے رابطہ کرنے لگے لیکن وہ لندن واپس چلی گئی ہیں

مزید :

کلچر -