پاکستان سٹاک مارکیٹ ، دوسرے روز بھی انڈیکس میں 473پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، دوسرے روز بھی انڈیکس میں 473پوائنٹس کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعدمندی کا رجحان غالب رہااور کے ایس ای100 انڈیکس مزید 473.64 پوائنٹس کی کمی سے 40087.12پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔جب کہ74.52فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاروں کو81ارب 96کروڑ22لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کے مقابلے میں قدرے بہتر رہا۔گزشتہ روز مخصوص کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں معمولی تیزی کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس 40630 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ شروع ہوا اور بعد ازاں ملکی معاشی مشکلات کے پیش نظر مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا دباؤ بڑھنے لگا جس کے نتیجے میں مندی شدت اختیار کرگئی۔
اور کے ایس ای 100انڈیکس40500،40400،40300،40200،40100اور40ہزار کی نفسیاتی حدوں سے گرتا چلا گیاہم بعد میں مخصوص کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی40ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس473.64پوائنٹس کی کمی سے 40087.12پوائنٹس پربندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس220.64پوائنٹس کمی سے 19489.14پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس770.32پوائنٹس کمی سے 68027.16پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس293.33پوائنٹس کمی سے29398.88پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر365کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے67کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں272کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں81ارب 96کروڑ22لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر82کھرب50 ارب91 کروڑ77لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز11کروڑ5لاکھ 29ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو بدھ کے مقابلے میں2کروڑ5لاکھ38ہزار شیئرز زائد رہا ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے گیٹرن انڈسٹریز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت12.65روپے اضافے سے265.65روپے اورواہ نوبل کے حصص کی قیمت11.43روپے اضافے سے240.21روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی انڈس موٹر کمپنی کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت33.67روپے کمی سے1337.50روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت32.22روپے کمی سے700.78روپے پر بند ہوئی ۔گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے فوجی فوڈز کے حصص 84لاکھ43ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جب کہ اس کے علاوہ ٹی آر جی پاک ،یونٹی فوڈز،ستاراپیرو اکسائیڈ ،پاک انٹر بلک ،ڈیسکون آکسی چینم ،لوٹی کیمکل،بینک آف پنجاب ،نیمر ری سنز اور پاک الیکٹران کے حصص کا بھی نمایاں کاروبار ہوا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان غالب رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

کامرس -