پی اے آر سی بلوچستان میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہے،ترجمان

پی اے آر سی بلوچستان میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہے،ترجمان

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) صوبہ بلوچستان میں زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے بلوچستان میں زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پی اے آڑ سی کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ جاپان کے ادارہ جائیکا سمیت دیگر تحقیقی اداروں کے تعاون سے صوبہ بلوچستان میں پھلوں اور زرعی اجناس کی پیداوار بڑھانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو مصنوعات ارو تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ جدید طریقہ کار کے مطابق زرعی پیداوار بڑھا کر اپنی آمدنی میں بہتری لا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقی سرگرمیوں کے نتائج اور جدید ٹیکنالوجی سے بھی کاشتکاروں کو آگاہ کیا جا رہاہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ پی اے آر سی نے صوبہ بلوچستان کے محکمہ زراعت سے بھرپور تعاون کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید :

کامرس -