خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
کراچی( آن لائن )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری، پاکستان درآمد ہونے والے خام تیل کے نرخ 76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی سب سے بڑی ایران پر آئل کی برآمدات پر پابندی ہے اسکے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی سپلائی آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہوگئی ہے اور طلب اپنی جگہ برقرار ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت 1 ڈالر اضافے سے 76 ڈالر فی بیرل اوربرطانوی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا درآمدی بل بھی بڑھے گا اور تجارتی اورجاری کھاتوں کے خسارے میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔#/s#
*****