آئی ٹی اور ٹیلی کام میں21.4ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری

آئی ٹی اور ٹیلی کام میں21.4ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری

  

اسلام آباد ( آن لائن )رواں مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کام کے شعبوں میں 21.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ 10 برسوں میں آئی ٹی اورٹیلی کام کے شعبے میں مجموعی طورپر384.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کام کے شعبے ان شعبوں میں شامل ہیں جہاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح زیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2009-10، 2010-11، 2011-12 اور 2012-13 میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کام کے شعبوں میں بالترتیب 33.2، 8.8، 31.6 اور25.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح مالی سال 2013-14، 2014-15 ، 2015-16، 2016-17 اور2017-18 کے دوران ملک میں ان دوشعبوں میں بالترتیب 53.1، 64.3، 46.2، 48.1 اور52.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں ملک میں آئی ٹی اورٹیلی کام کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 21.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔سرمایہ کاری بورڈ کے ذرائع نے بتایاہے کہ بورڈ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کوراغب کرنے کیلئے اقدامات کررہاہے ۔#/s#

مزید :

کامرس -