ویٹرنری یونیورسٹی میں انسا نو ں و جا نورو ں کی صحت سے متعلق عالمی کانفر نس

ویٹرنری یونیورسٹی میں انسا نو ں و جا نورو ں کی صحت سے متعلق عالمی کانفر نس

  

لاہور(کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف کلینیکل میڈیسن اینڈ سر جر ی اور انسٹی ٹیو ٹ آف با ئیو کیمسٹری اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی نے مشتر کہ طور پر لین زوویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ چا ئنیزاکیڈ مک آف ایگریکلچر سا ئنسزبیجنگ پی آر چا ئنہ اور پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بو رڈ کے با ہمی اشتراک سے پاک یو ایس کپیسٹی بلڈنگ آف نیگلیکٹڈویکٹر بورن ڈیزیزآف لائیو سٹاک پرا جیکٹ کے زیر اہتمام انسا نو ں و جا نورو ں کی صحت سے متعلقہ ٹرانس با ؤنڈری بیما ریو ں کی روک تھام کے مو ضو ع پرتین روزہ بین الاقوا می کانفر نس کی افتتا حی تقریب کا انعقاد کیا۔ افتتا حی تقریب کی صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی پرو فیسر ڈاکٹر خالد مسعو د گوندل نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں یواس پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی،پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، پروفیسر ڈاکٹر وسیم شہزا د کے علا وہ پاکستان سمیت چا ئنہ سے ماہرین،یونیورسٹی کے طلبہ و فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

اُ س موقع پر خطاب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر خالد مسعو د گوندل نے کہا کہ ملک میں لائیو سٹاک سیکٹر کو در پیش مختلف متعدی بیما ریو ں جیسے مسا ئل کا

سا منا ہے جن کا حل جد ید تحقیق کے ذریعے ہی ممکن ہے جس سے ملک میں نا صر ف لا ئیو سٹاک سیکٹر کو فعال بنا یا جا سکتا ہے بلکہ پاکستان کی سما جی و اقتصا دی تر قی کے لیئے لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی انتہا ئی اہمیت کی حا مل ہے نیز معلو ما تی کانفر نس کا انعقاد کروانے پر ویٹر نری یونیورسٹی کی لیڈر شپ کی تعریف بھی کی۔اُنہو ں نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستا نی و بین الاقوا می ما ہرین جدید تحقیقی اُ صو لو ں پر مبنی مستقبل کے لیئے سفا رشات مر تب کر یں گے جس کے تحت پا لیسیا ں بنا ئی جا ئیں گی اور انسا نو ں و جانورو ں کی صحت کو متا ثر کر نے والی ٹرانس با ؤنڈری بیما ریو ں پر بھی قا بو پا یا جا سکے گا۔

پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے کانفرنس کے اغرا ض ومقا صد بیا ن کرتے ہو ئے کہا کہ کانفر نس کے ذریعے نیشنل اور ریجنل لیول پر اُن تمام چیلنجز کی

نشا ندہی کی جائے گی بلکہ بیما ریو ں کی روک تھام سے متعلقہ سفارشات اورحکمت عملی بھی وضع کی جائے گی نیز کہا کہ نوجوان پوسٹ گریجویٹ طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیئے کانفر نس کا انعقاد انتہا ئی مو ثرہے ۔دریں اثنا ڈائر یکٹرایل وی آر آئی ساس چا ئنہ مسٹر پرو فیسر ہانگ ین نے ڈیپا رٹمنٹ آف کلینیکل میڈیسن اینڈ سر جر ی میں ویکٹر بورن ڈیزیز لیبا رٹری کا افتتا ح بھی کیا۔

تین رو زہ کانفر نس چار ٹریکس اور بارہ ٹیکنیکل سیشنز پر مشتمل ہو گی جس میں نیشنل و انٹر نیشنل ما ہرین جدید تحقیق اُ صو لو ں پر مبنی مختلف مو ضو عات جن میں بھیڑو ں میں پی پی آر وا ئرس اور گا ئے بھینسو ں میں منہ کھر بیما ری کے وائرس کی نشا ندہی اور جینو ٹا ئپنگ کی تیکنیکس، دودھ دینے والے جانورو ں کے ریوڑ اور انسا نو ں کی صحت سے متعلقہ چھو تی بیما ریو ں کے خلاف جینو مکس کےُ امید افزا طریقہ کار پر مبنی لیکچرز دیں گے۔

مزید :

کامرس -