پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

  

ڈھاکہ (آئی این پی)پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کو 58 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ (آج)کو کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -