انگلش کرکٹ ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کا آغاز آج ٹورمیچ سے کریگی

انگلش کرکٹ ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کا آغاز آج ٹورمیچ سے کریگی

  

کولمبو (آئی این پی)انگلش کرکٹ ٹیم کل جمعہ کو سری لنکن بورڈ الیون کے خلاف ٹور ون ڈے میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کرے گی۔ انگلش ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل دوسرا اور آخری ٹور میچ 6اکتوبر کو کھیلے گی۔اس کے بعد انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 اکتوبر کو دمبولا پر کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 17 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم 30 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -