چائنا اوپن :سیبلکووا اورسیواسٹووا کوارٹر فائنل راؤنڈ میں داخل

چائنا اوپن :سیبلکووا اورسیواسٹووا کوارٹر فائنل راؤنڈ میں داخل

  

بیجنگ/ٹوکیو(یواین پی )چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈومینیکا سیبلکووا اور اناستاسیا سیواسٹووا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں،مینز ایونٹ میں یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کی کامیاب پیش قدمی کے برعکس گریگور ڈیمٹروف ناکامی سے دوچار ہو گئے۔چائنا اوپن کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا نے نمبر نو سیڈ امریکی حریف سلون اسٹیفنز کو چار،چھ،چھ، دو اور چھ،تین جبکہ لیٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا نے کروشیا کی ڈونا ویکچ کو چھ،تین اور چھ،دو سے ہرا کر لاسٹ ایٹ راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔اس سے قبل دوسرے راؤنڈ کے میچوں میں نمبر دو سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی،چین کی شوائی زینگ اور نمبر سات سیڈ جنہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا بھی کامیابی کے بعد لاسٹ 16 مرحلے میں پہنچ گئیں۔ اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگل لاسٹ 16راؤنڈ میں کامیابی کے بعد ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے یوا?ن مارٹن ڈیل پوٹرو،سربیا کے فلپ کرائینووچ،نمبر پانچ سیڈ برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ اور سربیا کے ڈوسان لائیووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے گریگور ڈیمٹروف کا ناکامی کا شکار ہونا پڑا۔جاپان اوپن میں کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف نے سوئس حریف اسٹینسلاس واورینکا کو چار،چھ،چھ، ایک اور چھ،چار سے ہرا دیا جن کے ہمراہ روس کے ڈینیئل میڈیڈیو،نمبر چھ سیڈ کینیڈا کے مائیلوس رونیک اور نمبر تین سیڈ جاپان کے کائی نشیکوری نے بھی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -