والٹن قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرنے کیخلاف دائردرخواست پر نوٹس

والٹن قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرنے کیخلاف دائردرخواست پر نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے والٹن قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیاہے۔جسٹس علی اکبر قریشی کے روبرہ درخواست گزار کے وکیل بلخ شیر کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ والٹن قبرستان کی 2 کنال اراضی پر گورکن کے بیٹوں نے غیر قانونی طور پر گھر تعمیر کررکھے ہیں۔وکیل نے مزیدکہا کہ قبرستان کی اراضی حکومت کی ملکیت ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ قبرستان کی اراضی واگزار کروانے کا حکم دیا جائے،عدالت نے متعلقہ حکام کونوٹس جاری کرتے ہوئے والٹن قبرستان کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -