سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست واپس
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لئے اقدامات نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست واپس لینے کی بناپر نمٹادی۔جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں حکومت کی جانب سے سموگ کی روک تھام کے لئے اقدامات نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاتھا، سماعت کے دوران فاضل جج نے نشاندہی کی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس پر کمیشن بھی بنا دیا گیا ہے ،اس صورت میں ہائیکورٹ اس پر کس طرح سماعت کرسکتی ہے ، درخواست گزار نے عدالتی نشاندہی پر اپنی درخواست واپس لے لی جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔