سرگودھا بورڈ کے 142 ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس

سرگودھا بورڈ کے 142 ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا بورڈ کے 142 ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرگودھا تعلیمی بورڈ کو ان ملازمین کی برطرفی سے روک دیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ عبوری حکم امتناعی حافظ شہزاد سمیت 142 ڈیلی ویجز ملازمین کی درخواستوں پر جاری کیا ۔درخواست گزاروں کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ 11سالوں سے درخواست گزارسرگودھا بورڈ میں بطور ڈیلی ویجز ملازم کام کر رہے ہیں،اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جارہا،خدشہ ہے کہ نئی بھرتی سے قبل انہیں ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا،وکیل نے استدعا کی کہ محکمے کو برطرفی سے روکنے اور درخواست گزاروں کومستقل کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد سرگودھا تعلیمی بورڈ کے ان ملازمین کو تاحکم ثانی برطرف کرنے روکتے ہوئے چیئرمین سرگودھا اوردیگر مدعاعلیہان سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -