مانگا ،فیکٹری میں زہریلے کھانے سے2افراد جا ں بحق ،7کی حالت غیر ورکرز کا احتجاج

مانگا ،فیکٹری میں زہریلے کھانے سے2افراد جا ں بحق ،7کی حالت غیر ورکرز کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) فیکٹری کی کینٹین میں زہریلا کھانا کھانے سے سات افراد کی حالت غیر، دو جاں بحق،تین روز میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی، فیکٹری ورکروں کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ایزگارڈ نائن میں تین روز سے فیکٹری میں کام کرنے والے تقریباً7افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، آج جمعرات کو تقریباً11بجے کے قریب 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔بے ہوش اور موت کی کشمکش میں مبتلا پرائیویٹ گاڑیوں اور ریسکیو1122کی گاڑیوں کے ذریعے تقریباً50کے قریب ورکروں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے ۔ ایزگارڈ نائن فیکٹری میں پچھلے چند دنوں سے زہریلا کھانا اور گندا پانی دیا جا رہا ہے ،بے ہوش ورکروں کو ہسپتالوں میں پہنچا نے کا سلسلہ شام تک جاری رہاجاں بحق ہونے والوں اور بے ہوش ہونے والوں کے حق میں ایزگارڈ نائن فیکٹری کے ہزاروں کی تعداد میں ورکر فیکٹری سے باہر نکل آئے فیکٹری مالکان اور جی ایم کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور مختلف قسم کی نعرے لگائے فیکٹری کے مالکان اور جی ایم بلکہ پوری انتظامیہ فوری طور پر غائب ہو گئی ،صحافیوں نے ملاقات کرنے کی کوشیش کی تو انہوں نے فیکٹری کا مین گیٹ بند کر کے سیکورٹی کے تقریباً15افراد کو تعینات کر دیا نہ کسی کو اندر جانے دیا نہ کسی کو باہر آنے دیا جار ہا تھاجان بحق ہونے والوں میں ذوالفقار، خاتون نازیہ اور بے ہوش ہونے والوں ورکروں میں عمیر ،کامران،نذیر،مراد ارشاد شامل ہیں ہزاروں ورکروں نے فیکٹری کے مین گیٹ کے سامنے سڑک بلاک کرکے دو گھنٹے احتجاج کیا وہاں ضلع قصور نہ چوکی بستی لال شاہ کی پولیس آئی پھر ہزاروں ورکروں نے نے فیکٹری کے ورکروں کے حق میں مانگا منڈی بائی پاس کلمہ چوک بند کر زبردست احتجاج کیا اورمطالبہ کیا کہ فیکٹری کے جی ایم انتظارحسین اور فیکٹر ی مالک میاں احمد کے خلاف زہریلے پانی اور زیریلے کھانے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کا مقدمہ درج کیا جائے اور صاف پانی کا بندوبست کیا جائے ورکروں کے لواحقین کو فوری امداد کی جائے اور بے ہوش ہونے والے ورکروں کے علاج کا خرچہ بھی فیکٹری مالکان فراہم کریں اس کے بعد ہم احتجاج ختم کریں گے۔
دو جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -