ملک میں مہنگائی اور انتشار کی تبدیلی آچکی ،مریم اور نگزیب

ملک میں مہنگائی اور انتشار کی تبدیلی آچکی ،مریم اور نگزیب

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ ملکی تاریخ میں بننے والے 70فیصد منصوبوں پر مسلم لیگ (ن)کی مہر ہے ٗ نواز شریف نے توانائی کے اتنے منصوبوں کی بنیاد رکھی جو آنے والے کئی سالوں کی ضرورت پوری کریگا ٗاس وقت ملک میں مہنگائی اور انتشار کی تبدیلی آچکی ہے ٗپی ٹی آئی دھرنے کے کنٹینر سے حکومتی کنٹینر پرچڑھ گئی ہے ٗدھرنے والی حکومت سے عوام ہی بدلہ لے گی ٗعوام 14 اکتوبر کو جھوٹا منڈیٹ لینے والوں کو بے نقاب کریں۔ جمعرات کو ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے این اے 53 میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ہر اس امتحان میں سرخ رو ہوئے جو مخالفین نے سازش بنا کر مسلط کیا۔انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں بننے والے 70 فیصد منصوبوں پر مسلم لیگ ن کی مہر ہے ٗ انہوں نے کہاکہ اندھیروں میں لپٹے ملک کو نواز شریف نے روشن کیا ٗآنے والے وقت میں جتنے بھی توانائی کے منصوبے مکمل ہونگے وہ نواز شریف کے شروع کردہ ہیں ٗنواز شریف نے توانائی کے اتنے منصوبوں کی بنیاد رکھی جو آنے والے کئی سالوں کی ضرورت پوری کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں حکومت کوئی بھی کرے عوام کے دلوں میں نواز شریف ہی حکومت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے آتے ہی مہنگائی کا بم گرایا۔

مریم اور نگزیب

مزید :

صفحہ آخر -