وفاق کے بعد پنجاب میں بھی پی اے سی چیئرمین کا معاملہ متنازعہ

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی پی اے سی چیئرمین کا معاملہ متنازعہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وفاق کے بعد پنجاب میں بھی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ متنازع ہونے لگا۔ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کو پی اے سی چیئرمین بنانے کی مخالفت کردی۔ گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ 5 سال کی کرپشن پر کس طرح پردہ ڈالنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے پچھلے پانچ سال جو کرپشن کی ہے اب نئے حکومت اس کی تحقیقات نہ کر سکے اور حمزہ شہباز کو چئر مین منتخب کردے، ایسا ممکن نہیں ہے۔

پی اے سی متنازعہ

مزید :

صفحہ آخر -