نوجوان اپنے کردار سے دنیا میں بہتری لائیں، قائم مقام امریکی سفیر

نوجوان اپنے کردار سے دنیا میں بہتری لائیں، قائم مقام امریکی سفیر

  

اسلام آباد(آئی این پی)قائمقام امریکی سفیر پاول جانز نے کہا ہے کہ پاکستان میں آکر بہت خوشی محسوس ہو ئی ، دنیاکے کئی ممالک کی نسبت پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے، میرا پیغام یہی ہے کہ ہم آپ کو سن رہے ہیں،روزگاراورصحت کے مسائل پرپاکستانی اورامریکی نوجوان نسل کی ایک ہی سوچ ہے، ابھی بھی وقت ہے کہ نوجوان اپنے کردار سے دنیا میں بہتری لائیں۔ جمعرات کو قائمقام امریکی سفیر پاول جانز نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی مدد کا جذبہ انتہائی قیمتی ہے، دوسروں کی مدد کے جذبہ سے ہم اپنی رہنمائی بھی کرتے، ابھی بھی وقت ہے کہ نوجوان اپنے کردار سے دنیا میں بہتری لائیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ نوجوان بارڈر کی نہیں نیٹ ورک کی بات کرتے ہیں اس پرنوجوانوں کو سراہتا ہوں،ہمیں اپنی سوچوں کو سرحدی حدود میں قید نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے آپس کے روابط پاکستان اور امریکامیں بہت خوش آئندہیں، روزگاراورصحت کے مسائل پرپاکستانی اورامریکی نوجوان نسل کی ایک ہی سوچ ہے۔ میرا پیغام یہی ہے کہ ہم آپ کو سن رہے ہیں،یو ایس ایڈ کے ساتھ کام کرتے ہوئے آپ سب ہمارے سفیر ہیں۔

قائم مقام امریکی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -