مظفر آباد میں پولیس کا پولیس پر لاٹھی چارج ، درجنوں زخمی ،30سے زائد گرفتار

مظفر آباد میں پولیس کا پولیس پر لاٹھی چارج ، درجنوں زخمی ،30سے زائد گرفتار

  

 مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں پولیس نے ہی پولیس پر لاٹھی چارج کر دیا جس سے درجنوں اہلکار زخمی ہو گئے۔ مظفر آباد پریس کلب کے باہر پولیس اہلکار گتھم گتھاہو گئے اور ایک دوسرے پر لاتوں، ڈنڈوں، پتھروں اور گھونسوں سے حملے کے بعد کرسیاں بھی ماریں۔ایک طرف 500 سے زائد کنٹریکٹ پولیس اہلکار تھے جو 8 مہینوں سے تنخواہوں اور ملازمتیں مستقل کئے جانے کے منتظر تھے تو دوسری طرف مستقل پولیس اہلکار تھے۔ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 30 سے زائد کنٹریکٹ پولیس اہلکا روں کو حراست میں لے لیا گیا۔احتجاج کرنیوالے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا دس، دس سال سے محکمہ پولیس میں ملازم ہیں اور گزشتہ 8 مہینو ں سے ان کی تنخواہیں بھی نہیں دی جا رہیں۔واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا احتجاجی پولیس اہلکاروں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی اور وردی میں احتجاج کرکے قانون شکنی کی۔بیان کے مطابق مظاہرین کو تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی بھی کرادی گئی تھی اس کے باوجوداحتجاج جاری رکھا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -