پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،ملیحہ لودھی

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،ملیحہ لودھی

  

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے‘ دہشت گردی پر عالمی اتفاق رائے کو جدوجہد آزادی کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہئے‘ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ جمعرات کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے دہشت گردی سے متعلق کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پر عالمی اتفاق رائے کو جدوجہد آزادی کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ دہشت گردی اور غیر ملکی تسلط میں ظلم کے شکار لوگوں کی جدوجہد میں امتیاز ہونا چاہئے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔ سرحد پار سے دہشت گردوں کی امداد اور پشت پناہی کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -